ہبلی:10/ستمبر (ایس اؤنیوز)کے ایس آرٹی سی بس اور پانی ٹینکر کے درمیان آپس میں ہوئی آپسی ٹکر کے نتیجےمیں پانی ٹینکر ڈرائیور سمیت 3لوگ زخمی ہونے کا واقعہ شہر کے نواحی علاقہ ہبلی۔گدگ روڈ پر پیش آیا ہے۔
ہبلی۔ گدگ روڈ پر پیش آئے اس حادثے میں پانی ٹینکر لاری اور سرکاری بس کے سامنے والے حصوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔سرکاری بس سے ٹکرانے کے بعد پانی ٹینکر کا ڈرائیور سواری میں ہی پھنس کر تڑپنے لگا۔ مسافروں اور دیگر عوام کی مدد سے لگاتار ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد ڈرائیور کو سواری سے بحفاظت باہر نکالا گیا ۔ حادثے میں بس ڈرائیو ر ، ٹینکر میں موجود ایک بچہ اور پانی ٹینکر ڈرائیور کل تین لوگ زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ پانی لاری ڈرائیور کی شناخت ہبلی تعلقہ کوسوگل دیہات کے مکین محمد مشتاق کے طورپر کی گئی ہے۔ٹرافک پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔